شوپیان میں بارہ بور رائفل چھین لی گئی
شوپیان میں بارہ بور رائفل چھین لی گئی
کولگام میں بنک لوٹنے کی کوشش ناکام ۔بنک گاڑڈ اور شہر ی زخمی
سرینگر 26جولائ : شوپیان میں جمعہ کے روز نامعلوم افراد ایک بینک گارڈ سے اس کی بارہ بور رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ ادھر محمود پورہ کولگام میں بنک لوٹنے کی ایک کوشش کے دوران بنک گاڑڈ اور عام شہر ی زخمی ہواہے ۔سی این ایس کے مطابق نامعلوم افراد نے جمعہ کو سہ پہر قریب دو بجکر پچاس منٹ پر قصبہ شوپیان میں قائم جموں وکشمیر بینک برانچ کی حفاظت پر مامور ایک بینک گارڈ سے اس کی بارہ بور رائفل چھین لی۔انہوں نے بتایا ’رائفل چھیننے والے افراد پلک جھپکتے ہی موقع سے رفو چکر ہوگئے۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی علاقہ میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کے آ فسران جائے واردات پر پہنچے اور انہوں نے واقعہ سے متعلق جانکاری حاصل کی جس کے بعد قصبہ اور اسکے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم کسی کی گرفتا ر ی کی کو ئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے شہر کے تمام پولیس تھانوں کو الرٹ رہنے اور ناکہ پارٹیاں سڑکوں پر لانے کی ہدایت دی ہے۔ ادھر محمود پورہ کولگام میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے جموں وکشمیر بنک میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود بنک کارڈ نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی جس کے بعد نامعلوم اسلحہ برداروں نے فا ئر کھولا جس کے نتیجے میں بنک گاڑڈ اور عام شہر ی زخمی ہواہے۔ دونوں کو علاج معالجہ کیلئے ب اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد ایس ایس پی کولگام ہرمیت سنگھ کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے بنک کا دورہ کرکے وہاں حالات کا جائزہ لیا اور بعد میں کئی علاقوں میں تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
Comments are closed.