پکھر پورہ کی بستی پچھلے تین دنوں سے بجلی سے محروم

گورنر انتظامیہ سے فوری اصلاح کا مطالبہ

سرینگر25ٌؐ؍جولائی: پکھر پورہ میں پچھلے ایک ہفتے سے بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ جے کے این ایس کے مطابق پکھر پورہ میں پچھلے ایک ہفتے سے محکمہ پی ڈی ڈی نے بجلی کو بند کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین دن سے مسلسل بجلی غائب ہے اگر چہ اس سلسلے میں متعلقہ ڈویژن کے ساتھ رابط قائم کیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ۔

Comments are closed.