رشوت خور اے آر ٹی او کی ضمانتی عرضی نا منظور

کم عرصہ میں کروڑ پتی بننے والے شخص کو کیسے ضمانتی فراہم کی جاسکتی ہے /سپیشل جج

سرینگر25ٌؐ؍جولائی : نجی عدالت نے بدعنوانی میں ملوث اے آر ٹی او کی ضمانتی عرضی کو نامنظور کیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق اے آر ٹی او پلوامہ جس کو بد عنوانی کے سلسلے میں ویجی لنس آرگنائزیشن نے گرفتار کیا نے بدھ کے روز نجی عدالت میں ضمانتی عرضی دائر کی تاہم سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت نے ضمانتی عرضی کو نامنظور کیا۔ اس دوران ویجی لنس آرگنائزیشن نے عدالت میں کیس ڈائری جمع کرتے ہوئے بتایا کہ رشوت خور اے آر ٹی کے رہائشی مکانات چرسو اونتی پورہ اور باغ مہتاب میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران نقدی 34لاکھ روپیہ ، طلائی زیورات ، لائسنس یافتہ بندوق ، 99ہزار پرانی کرنسی کے نوٹ اور دوسرے اہم کاغذات برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ جج نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ چونکہ گرفتار کئے گئے ملازم نے آمدنی سے زیادہ جائیداد بنائی ہے اور کم عرصہ میں وہ کروڑ پتی بن گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مذکورہ ملازم نے غیر قانونی طریقے سے جائیداد بنائی ہے۔ کیس کو مد نظر رکھتے ہوئے آر ٹی او کی ضمانتی عرضی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.