جنوبی کشمیرکے کالج طلاب کاامتحان

ڈگری کالج اسلام آبادمیں الگ سے ہوگا

اسلام آباد:٢٥،جولائی: / یونیورسٹی آف کشمیرنے واضح کیاہے کہ اسلام آبادڈگری کالج میں زیرتعلیم طلاب کے پانچویں اورچھٹے سمسٹرکاامتحان الگ سے لیاجائیگا،اوراس سلسلے میں ڈیٹ شیٹ جلدجاری کیاجائیگا۔کے این این کے مطابق جنوبی قصبہ اسلام آبادمیں بدھ کی صبح جنگجوئوں اورفوج وفورسزکے درمیان خونین معرکہ آرائی اوراس دوران ہونے والے پُرتشددمظاہروں کے باعث کالج طلباء اور طالبات ڈگری کالج اسلام آبادنہیں پہنچ سکے جبکہ بدھ کے روز5ویں اورچھٹے سمسٹرکاامتحان لیاجاناطے تھا۔کشمیریونیورسٹی کے پبلک ریلیشنزآفیسریعنی پی آرائوفہیم اسلم نے اس ضمن میں بتایاکہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے ذمہ داروں نے فیصلہ لیاہے کہ ڈگری کالج اسلام آبادمیں زیرتعلیم طلاب کے پانچویں اورچھٹے سمسٹرکاامتحان الگ سے لیاجائیگا،اوراس سلسلے میں ڈیٹ شیٹ جلدجاری کیاجائیگا۔خیال رہے مہمان محلہ لالچوک اسلام آبادمیں جنگجومخالف آپریشن کے پیش نظرکرفیوجیسی بندشیں عائدکی گئی تھیں جبکہ اس دوران یہاں سنگباری اورٹیرگیس شلنگ کے واقعات بھی رونماہوئے ،اوراسی افراتفری کے باعث طلباء اور طالبات امتحان میں شامل ہونے کیلئے کالج میں قائم امتحانی مراکزتک نہیں پہنچ سکے ۔

Comments are closed.