اننت ناگ اور کولگام میں انٹرنیٹ خدمات بھی بحال ، لوگوں کو راحت
سرینگر/23جولائی کھڈونی کولگام میں خونین معرکہ آرائی کیپ۷یش نظر ایک دن کی معطل کے بعد سرینگر بانہال ریل سروس کو سوموار کے روز بحال کیا گیا ، اسی دوران کولگام اور اننت ناگ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بھی دوبارہ بحال کی گئی جس کے ساتھ ہی صارفین اور مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق کھڈونی کولگام علاقے میں اتوار کو ہوئی خونین معرکہ آرائی کے پیش نظر سرینگر سے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس ایک دن کیلئے معطل رہی جس کے بعد سوموار کو دوبارہ بحال کی گئی جس کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا ’ہم نے بانہال اور سرینگر کے درمیان ریل خدمات کو سوموار کے روز ہی بحال کردیا تھا‘۔ انہوں نے بتایا ’مقامی سول و پولیس انتظامیہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی جنوبی کشمیر چلنے والی تمام ٹرینوں کی معمول کی سروس آج صبح بحال کردی گئی‘۔ مذکورہ عہدیدارنے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی اور بحالی کے فیصلے مقامی انتظامیہ سے ملنے والی ہدایت پر لئے جاتے ہیں۔اسی دوران جھڑپ کے بعد افواہوں کو روکنے کیلئے اننت ناگ اور کولگام میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کی گئی تھی جس کو بھی سوموار کے روز دوبارہ بحال کیا گیا ۔
Comments are closed.