پلوامہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ایک خاتون لقمہ اجل

سات افرادزخمی ، 2کو نازک حالت میں سرینگر کیا گیا منتقل

سرینگر/23جولائی/سی این آئی پلوامہ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو شدید زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج اُس وقت ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ملنگپورہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالہ میں جاگر ا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار ایک خاتون جوہرا بیگم زوجہ مشتاق احمد ڈار لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس حادثے میں دیگر آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔سڑک حادثے کے فورا بعد آس پاس کے لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جن میں سے دو شدیدزخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ سڑک حادثے کی جگہ زخمیوں کے کہرانے اور چیخ وپکار کی آوازیں دور دور تک سنائی دے رہی تھیں ۔ زخمیوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

Comments are closed.