ہند پاک کے مابین جزبہ خیر سگالی کے تحت ایک اور اقدام

غلطی سے سرحد پار کرنے والا 15 سالہ نوجوان پاکستان کے حوالے

سرینگر/23جولائی: بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی 15 سالہ نوجوان کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کے حوالے کردیا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق 15 سالہ اشفاق علی بھمبر پاک زیر انتظام کشمیر کا رہائشی ہے جو 5 مئی 2017 میں اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا اور غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا، اشفاق علی کو سینٹرل جیل امرتسرمیں رکھا گیا جہاں سے رہائی کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اشفاق علی کی رہائی میں پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے اہم کردارادا کیا ہے۔واضع رہے کہ دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن متعدد بار اس بات کا اعادہ کرچکے ہیں کہ پاکستا ن اوربھارت کی جیلوں میں قید خواتین ، 70 سال سے زائدعمر کے بزرگوں ، بچوں اور ذہنی معذور قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اشفاق علی کی رہائی بھی انہیں کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

Comments are closed.