گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران نہانے کے دوران غرقآبی کا دوسرا واقع
سرینگر/23جولائی ڈانگر پورہ سوپور میں آج اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کم عمر لڑکا اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نالہ میں نہانے گیا جہاں وہ گہرے پانے میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ وادی میں دوسرا واقع ہے جس میں گرمی سے بچنے کیلئے نہانے کے دوران انسانی جانوں کا زیاں ہوا۔ گذشتہ روز ہارون میں 2بھائی نہانے کے دوران غرقآب ہوئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں گرمی میں روز بروز اضافہ کے ساتھ ہی نوجوان اور بچے گرمی سے بچنے کیلئے ندی نالوں اور دریاؤں میں نہاتے ہیں ۔ تاہم نہانے کا یہ شوق سب کو راس نہیں آتانتی جتا غرقبآبی کے واقعات رونماء ہوجاتے ہیں ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسرے ایسے واقعے میں آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈانگر پورہ سوپور میں اُس وقت قیامت صغراء بپا ہوئی جب ایک کم عمر لڑکا سید حنان ساکنہ ڈانگر پورہ سوپور نالہ پہرو بابہ گنڈ میں اپنے ساتھیوں سمیت نہانا رہا تھا کہ وہ گہرے دریاء میں ڈوب گیا ۔ اگرچہ مذکورہ مذکورہ کم عمر لڑکے کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ پانی کی گہرائی میں پہنچ گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ اس دوران مقامی غوطہ خوروں نے لڑکے کی نعش پانی سے نکالی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔
Comments are closed.