کانگریس سب سے بڑی پارٹی بنی تو راہل گاندھی ہوں گے پی ایم عہدہ کے واحد دعویدار
کانگریس نے اتوار کے روز یہ واضح کر دیا کہ 2019 کے انتخابات راہل گاندھی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ اگر پارٹی کو 200 سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوتی ہیں تو حکومت کانگریس کی قیادت میں بنے گی اور پارٹی صدر ہی اس کا چہرہ ہوں گے۔
پارٹی کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا،’’ ہمیں امید ہے کہ ہم 2004 سے بہتر پرفارم کریں گے۔ لوگ طے کریں گے۔ اگر پارٹی 200 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ اکیلے ہی سب سے بڑی پارٹی بن جاتی ہے، تو جو بھی پارٹی ہمارے ساتھ ہاتھ ملاکر چلنا چاہے گی ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایسے میں کانگریس صدر وزیر اعظم عہدہ کے واحد دعویدار ہوں گے۔ کانگریس راہل گاندھی کی قیادت میں انتخابات لڑے گی‘‘۔
سورجے والا نے واضح کر دیا کہ کانگریس کے 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے پر راہل گاندھی ہی وزیر اعظم عہدہ کا چہرہ ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں کانگریس کے سینئر لیڈران نے راہل گاندھی کو باقی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے لئے کہا ہے۔
Comments are closed.