کبھی بھی فیل ہو سکتے ہیں نواز شریف کے گردے، اسپتال میں بھرتی کرنے کی سفارش
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گردے فیل ہونے کی کگار پر ہیں۔ ایک میڈیکل بورڈ نے سفارش کی ہے کہ نواز کو اڈیالہ جیل سے اسپتال میں داخل کیا جائے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق شریف کے پیشاب میں نائٹروجن خطرناک سطح تک بڑھ گیا ہے۔قابل غور ہے کہ شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو 13 جولائی کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ بدعنوانی کے معاملہ میں شریف کو 10 اور مریم کو 7 سال کی جیل ہوئی ہے۔
پاکستان کی میڈیا خبروں کے مطابق جیل کے حالات کے سبب نواز کو بہت زیادہ پسینہ آرہا ہے۔ اسپتال میں بیمار شریف کو فور فلوئڈ دینے کی سہولت نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق نواز کو اسپتال لے جانا ضروری ہے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
شریف نے 13 جولائی کو کہا تھا،’’ میں اس بات سےواقف ہوں کہ مجھے جیل بھیج دیا جائے گا لیکن پاکستانی عوام نے مجھے ووٹ دیا اور اس کی یہ بہت چھوٹی سی قیمت ہے‘’۔ انہوں نے کہا تھا ،’’ میں ملک کا قرض چکانے آرہا ہوں جس نے مجھے تین بار وزیر اعظم منتخب کیا ہے‘‘۔
Comments are closed.