عمران خان نے ریحام سے شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا
پاکستان کے سابق کرکٹر اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ اپنے نکاح کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ عمران نے کہا، ‘میں نے زندگی میں کچھ غلطیاں کی ہیں۔ عام طور پر میں ریحام خان کے بارے میں کچھ نہیں کہتا ہوں۔ لیکن اب میں کہوں گا کہ ریحام خان کے ساتھ میرا دوسرا نکاح کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ‘
برطانیہ کی انگریزی ویب سائٹ ڈیلی میل کو دئیے ایک انٹرویو میں عمران خان نے یہ باتیں کہی ہیں۔ بتا دیں کہ پیشہ سے صحافی اور رائٹر ریحام نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی ذاتی اور سیاسی زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔
بتا دیں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ عمران کے پی ٹی آئی رہنما اور ایک اداکار کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات ہیں۔ وہ کالا جادو جانتے ہیں اور منشیات لینے کے عادی ہیں۔ یہی نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران کے ہندوستانی خواتین سے 5 بچے ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ڈیلی میل کو دئیے گئے انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے صوفی دانشور اور رہنما بشریٰ مینکا کے ساتھ اپنی تیسری شادی کو لے کر بھی کچھ انکشافات کئے۔ عمران نے کہا، ‘وہ میری زندگی میں بہت خاص ہیں۔ تین سال قبل ہماری ملاقات ہوئی تھی۔ اس سال فروری میں شادی ہوئی۔
عمران نے بتایا، "شادی تک میں نے بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ بشریٰ اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور مرد کو اپنا چہرہ نہیں دکھانا چاہتی تھیں۔
Comments are closed.