سرگرم جنگجوکابھائی گرفتار:بارودی موادضبط
پانپور:۲۲،جولائی:کے این این/ پولیس نے دعویٰ کیاکہ فوج اورایس ائوجی اہلکاروں نے پانپورکے مضافاتی علاقہ سامبورہ میں ایک مکان میں چھاپہ ڈالکریہاں سے دھماکہ خیزموادضبط کیا،اوراس سلسلے میں ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جوانصارالغزوۃ الہندسے وابستہ سرگرم جنگجوکابھائی ہے ۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ 50آرآر،سی آر پی ایف اورپولیس کے ایس ائوجی اہلکاروں نے سامبورہ پانپورمیں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدایک سرگرم جنگجوکے آبائی مکان کی تلاشی لی اوریہاں سے دھماکہ خیزموادبرآمدکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ ا نصارالغزوۃ الہندسے وابستہ سرگرم جنگجوشبیراحمدڈارالمعروف شبیرمالی کے گھرکی تلاشی کے دوران یہاں سے دھماکہ خیز مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونٹراوربارودی سرنگ دھماکے کیلئے استعمال کی جانے والی مخصوص تاربرآمدکی گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دھماکہ خیزموادبرآمدہونے کے بعدجنگجوشبیرمالی کے بھائی عرفان احمدڈارکوگرفتارکیاگیا،اوراُسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔
Comments are closed.