لالبازار سرینگر میں نعشیں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا
سرینگر22ٌؐجولائی؍ ؍؍ سیاحتی مقام ہارون سرینگر میں دو سگے بھائی نہانے کے دوران غرقہ آب ہو کر لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق بعد دوپہر ہارون سرینگر میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب گرم سے بچنے کیلئے دو سگے بھائیوں نے ہارون باغ کے متصل ڈیم میں چھلانگ لگائی اس دوران دونوں غرقہ آب ہوئے۔ عین شاہدین کے مطابق آس پاس موجود لوگوں نے دونوں کمسن بھائیوں کو بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے ۔ پولیس اور مقامی نوجوانوں نے غرقہ آب ہوئے دونوں بھائیوں کی نعشیں باز یاب کرکے انہیں والدین کے سپرد کیا ۔ غرقہ آب ہوئے لڑکوں کی شناخت ابرار الطاف اور اور انتخاب ساکنہ لالبازار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.