کشمیر کی تہذیب اور ثقافت سے متاثرہو کر پولینڈ کا جوڑا دریائے جہلم کے کنارے شادی کے بندھن میں بندھ گیا / پولینڈ ی جوڑا

کشمیر دنیا کی محفوظ اور خوبصور ت ترین جگہ ،میڈیا کے منفی پروپگنڈا سے لوگ یہاں آنے سے کتراتے ہیں

سرینگر/22جولائی وادی کے حسین نظاروں اور یہاں کے روایتی تہذیت و تمدن سے بے حد متاثر ہو کر پولینڈ کا ایک جوڑا سرینگر میں دریائے جہلم کے کنارے شادی کے بندھن میں بند ھ گیا ۔ اس موقعہ پر کشمیری وازوان اور کشمیری ونہ ون کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اسی دورن انہوں نے کشمیر کو سیاحت کیلئے اور سیاحوں کیلئے محفوظ جگہ قراردیتے ہوئے پولینڈ کے ایک جوڑے نے کہا کہ وادی کشمیر سیاحت کیلئے دنیا کی سب سے بہتر ، خوبصورت اور پُرامن جگہ ہے ۔ یہاں کے قدرتی نظارے ہمیں زندگی میں ہی جنت کا نظارہ کراتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق دریائے جہلم کے کنارے سنیچروار کے بعد دوپہر اس وقت دلکش مناظر دیکھنے کو ملیں جب پولینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک حسین جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پیرزو آئی لینڈ میں جب پولینڈ کی43برس کی بیٹا نامی دلہن پہنچی تو وہاں پر موجود لوگوں کی آنکھیں چکا چوند ہوگئی اور کشمیری خواتین نے ان کا استقبال روایتی ونہ وْن سے کیا ۔ اس موقعہ پر کشمیری لوگوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے نئے جوڑے کا استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شادی میں بندھ جانے والے جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے تمنا کی تھی کہ وہ سرینگر میں کشمیری ثقافت اور کلچر کے بیچ اپنی زندگی کے سفر کو ایک نئی جہت دیں اور خوبصورت وادی میں اپنی آنے والی نئی زندگی کی بنیاد رکھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کشمیر کے انتہائی دلچسپ اور منفرد تہذیب و ثقافت سے متاثر ہوئے اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہی شادی کریں گے۔ دلہن باٹا اور دلہا ولوڈک نے کہا کہ وہ وادی کشمیر کے ماحول اور خوبصورتی کو دیکھ کر بے حد متاثرہ ہوئے یہاں کے لوگ بہت ہی نرم طبیعت اور خوش مزاج ہونے کے علاوہ مہمان نواز بھی ہیں ۔ جوڑے نے کہا کہ ہم نے پولینڈ میں ہی فیصلہ کیا تھا کہ ہم کشمیر جائیں گے انہوںنے کہا کہ کشمیری کلچر سے بے حد متاثر ہیں اسلئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اس کلچر کے حساب سے دوبارہ شادی کریں گے ۔ انہوں نے کشمیری پوشاک زیب تن کرکے شادی کی رسومات انجام دی جبکہ انہوںنے مہمانوں کیلئے کشمیری وازوان کا بھی انتظام کرایا تھا۔ اس دوران انہوںنے کشمیر سے متعلق اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر حقیقی معنوںمیں جنت بے نظری ہے اور میڈیا کی جانب سے منفی پروپگنڈا کی وجہ سے اس کی خوبصورتی میں داغ لگ گئے ہیں تاہم ہم دنیا کے تمام لوگوں سے یہ بات کھل کر کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر سیاحت اور سیاحوں کیلئے بلکل محفوظ جگہ ہے اور یہاں پر کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔سی این آئی کے مطابق پولینڈ کے جوڑے نے کہا کہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے قدرتی نظارے دل کو چھو جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ دنیاکے دیگر ممالک جو امن پسند ممالک کہلاتے ہیں مار دھاڑ ، لوٹ پاٹ اور خونریزی ہوتی ہے تاہم کشمیر کے بارے میں میڈیا میں غلط پروپگنڈا کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں سیر کرنے سے کتراتے ہیں ۔پولینڈ کے جوڑے نے کہاکہ ہم اپنے ملک جاکر اس بات کو کوشش کریں گے کہ پولینڈ کے لوگ یہاں سیر کیلئے آئیں۔

Comments are closed.