اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی سے لوگوں پریشان ،بچے ،بوڑھے شام ہوتے ہی گھر میں ہو جاتے ہیں محصور
سرینگر/21جولائی: جنوبی قصبہ اننت ناگ ،قاضی گنڈ اور کولگام علاقہ میں جنگلی جانوروں کی ہڑ بونگ سے لوگوں میں زبردست خوف وہراس کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ اسپتالوں میں ویکسین بھی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں نے گاؤ خانوں میں داخل ہو کر وہاں بھیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمائندے نے قاضی گنڈ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قاضی گنڈ،کولگام اور اننت ناگ کے متعدد علاقوں میں جنگلی جانوروں نے خوف و ہراس کی لہر پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف و دہشت محسوس کرتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران ج جنگلی جانوروں نے درجنوں بھیڑ بکریوں پر حملہ کرکے اسن کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔ادھر جنگلی جانوروں کی علاقے میں موجودگی کے باعث چھوٹے بچے اور بزرگ شہری شام کے وقت گھر وں سے باہر نکلنے میں خوف و ڈر محسوس کرتے ہیں ۔ادھر نمائندے کے مطابق جنگلی جانوروں کے حملوں میں زخمی ہونے ولے مویشیوں یا عام انسان کو جب اسپتال پہنچائا جاتا یے تو وہاں ویکسین کی دستیاب نہیں ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔ادھر محکمہ والڈ لائف نے علاقے میں جنگلی جانوروں کو قابو میں کرنے کیلئے پہلی ہی کئی مقامات پر جال بچھا دئے ہیں ۔نمائندے کے مطابق وائلڈ لائف کے ایک افسر نے علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کوجنگل جانے سے منع کیا گیا ہے جبکہ ان کی کی قیادت میں ایک ٹیم نے ریچھ کو قابو میں کرنے کیلئے ایک جال بچھا یاہے اور رینچھ کو جلد ہی قابو میں کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں فصل تیار ہونے کے ساتھ ہی جنگلی جانوروں نے علاقوں کو رُخ کر شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان دنوں اکیلے جنگلوں کی طرف رخ نہ کریں تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ ریچھ پر جلد ہی قابو پایا جائے گا ۔
Comments are closed.