لائن آف کنٹرول پر ٹنگڈار سیکٹر میں فوج اور جنگجوؤں کے مابین مسلح تصادم آرائی ، آپریشن کاری
سرینگر/21جولائی: شمالی و جنوبی کشمیر میں فوج ، فورسز اور جنگجوؤں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم چھیڑ دی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوؤں نے فورسز کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا ۔ جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ جنگجووں کے حملے کے فورا بعد پولیس ، فورسز و جوج نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر جنگجوؤں کی تلاش شروع کی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کو موصولہ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج دن دہاڑے مٹن بمزو علاقے میں نمودار ہوئے اور کھنہ بل پہلگام روڑ پر سی آر پی ایف کی آر او پی پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو فورسز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ سی آر پی ایف اور پولیس پارٹی پر حملہ کے فورا بعد فورسز نے مزید کمک بلائی اور حملہ آور جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فوج کی 3آر آر ، سی آر پی ایف اور پولیس کی بھاری جمعیت نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا۔ تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی جگہ فوج و فورسز کا آمنا سامنا نہ ہوا اور نا ہی تلاشی کاروائی کے دوران کسی کے گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایس پی اننت ناگ امت کمار نے فورسز کی آر او پی پر جنگجوؤں کے حملہ کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کوئی بھی فورسز یا پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے ۔مٹن واقع کے کچھ ہی وقت پر قیموہ کولگام میں بھی عسکریت پسندوں نے فوج کی 1آر آر گشتی پارٹی پر حملہ کیا جس کے جواب میں فوج نے بھی گولیاں برسائیں تاہم اس تصادم میں ابھی تک کسی کے زخمی یا ازجان ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقہ کا محاصرہ کیا اور حملہ آور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی مہم شرو ع کی ۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سرحدی پٹی میں بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے ایک گروپ اور فوجی دستی کے مابین جھڑ پ ہوئی اور فرقین کے مابین سخت گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم ابتدائی طور کسی بھی ہلاکت یا زخمی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اس ضمن میں ایک فوجی آفسیر نے کہا کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سرحدی پٹی میں بالٹھنڈن ٹنی پوسٹ کے نزدیک فوج کو جنگجوؤں کے ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد فوج کی 6گڑھوال ریجنٹ نے علاقے کا محاصرہ کیا اور جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی شروع کی جو نزدیکی جنگلات میں چھپے بیٹھے تھے ۔ فوج کی سیرچ پارٹی پر جنگجوؤں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے جواب میں فوج نے بھی فائر کھولا ۔ تاہم طرفین کے مابین ہوئی اس گولہ باری میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ فوج کے مطابق وسیع جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور جنگجوؤں کی تلاش جاری ہے ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی کپوارہ امبار کر شری رام دنکر نے بتایا کہ فوج کو جنگجووءں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا اس دوران جنگجوؤں اور فوج کے مابین جھڑپ ہوئی ۔
Comments are closed.