نو ماہ سے رکی پڑی تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ 

جموں کشمیر آر ٹس آیمپوریم کے ملازمین کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر/20جولائی:  گزشتہ نو ماہ سے روک پڑی تنخواہوں کی واگزاری کو لیکر جموں و کشمیر آرٹس ایمپوریم کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی رکی پڑی تنخواہوں کو جلد از جلد واگزار کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق آیمپوریم میں تعینات سینکڑوں کی تعدا د میں ملازمین نے جمعہ کو صدر دفتر سرینگر کے باہر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئیے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ میں تعینات منیجنگ ڈائر یکٹر زیا الحق گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی عہدے پر بر جمان ہے اور مطالبہ کیا کہ اس کو وہاں سے ہٹا کر دوسری جگہ تعینات کیا جائے ۔ اسی دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی جو تنخواہیں گزشتہ نو ماہ سے رکی پڑی ہے ان کی واگزری کو جلد از جلد عمل میں لائی جائے ، احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ نو ماہ سے وہ تنخواہوں ے محروم ہے جس کے نتیجے میں کا عیال فاقہ کشی پر مجبور ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طرف سے وہ ڈیوٹی دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سے ان کی تنخواہیں گزشتہ نو ماہ سے بند پڑی ہے جس کے نتیجے میں انکو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ایک تو محکمہ کے ڈائریکٹر کو جلد از جلد عہدے سے ہٹایا جائے جبکہ دوسری طرف سے ان کی نو ماہ سے رکی پڑی ان کی تنخواہوں کو جلد از جلد واگزار کیا جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازلہ ہوسکے اور ان کا عیال فاقہ کشی پر مجبور نہ ہو سکے ۔

Comments are closed.