کپوارہ کے کمسن بچے کی پُراسرار موت پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ رنجیدہ

اعلیٰ سطحی ٹیم اور سریع الرفتارکرنے کا مطالبہ ، کہا مکمل تحقیقات کی جائے

سرینگر/20جولائی: صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گلگام کپوارہ میں 6سالہ کمسن بچے عمر فاروق کی پُراسرار موت پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اس کمسن کے والدین اور بہنوں صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ انہوں نے پولیس سربراہ سے اپیل کی کہ اس بچے کے لاپتہ ہونے اور پُراسرار موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لائیں۔ یاد رہے کہ اس کمسن کے والدین اور بہنیں گذشتہ روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کپوارہ میں ملاقی ہوئے تھے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون میر سیف اللہ اور ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون نے بھی کمسن بچے کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور معاملے کی اعلیٰ سطحی اور سریع الرفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.