پسیاں گر آنے کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل
سرینگر/20جولائی: گزشتہ شب ہوئی تازہ بارشوں کے بعد پسیاں گر آنے سے تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہی ۔ اسی دوران رام بن میں تازہ چٹان کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کچھ گھنٹوں تک بند رہی تاہم بعد بھی دوبارہ بحال ہوئی ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ شب ہوئی تازہ بارشوں کے نتیجے میں تاریخی مغل شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد رفت جمعہ کو معطل رہی ۔ ٹریفک حکام کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ گزشتہ شب تیز بارشوں کے نتیجے میں پیر کی گلی اور دوسرے کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آئی جس کے بعد مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رٖفت کیلئے بند کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو بند رکھنے کا فیصلہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر اٹھا یا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے اور جلد ہی شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ ادھر جمعہ کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے کئی گھنٹوں تک بند کیا گیا تھا تاہم بعد میں دوبارہ بحال ہوئی ۔ حکام کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر تین سے چار جگہوں پر بارشوں کی وجہ سے پسیاں گر آئی ہیں جس کے نتیجے میں سرینگرجموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی محنت و مشقت کے بعد شاہراہ کو بعد دوپہر دوبارہ آمد رفت کیلئے بحال کیا گیا اور شاہراہ بحال ہوتے ہی پہلے درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں تک پہنچنے کی اجازت دی گئی۔
Comments are closed.