کانگریس کا غیر معمولی اجلاس موجودہ صورتحال پرکانگریس کا غیر معمولی اجلاس

موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،سابق سرکار پر تنقید

سری نگر:۱۹،جولائی: ریاستی کانگریس کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا ،جس میں جموں وکشمیر کی مجموسیاسی ،سماجی و سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس اجلاس کی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کی ۔کے این این کے مطابق ریاستی کانگریس کی ایک میٹنگ سرینگر میں پارٹی ہیڈکواٹر واقع مولانا آزاد روڑ پر منعقد ہوا ۔اجلاس میں موجودہ حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ عوامی حامل کے مسائل حل کرنے کیلئے لوگوں تک پہنچا جائے ۔اجلاس کی صدارت پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کی ۔اس موقع پرانہوں نے موجودہ صورتحال کیلئے سابق پی ڈی پی ،بھاجپا سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت لوگوں کو جو مشکلات درپیش ہیں ،وہ سابق حکومت کی ناکامی کا مظہر ہے ۔انہوں نے سابق حکومتی اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مرکز اور سابق ریاستی سرکار جموں وکشمیر میں ہر سطح پر ناکام رہی ۔اس میٹنگ میں غلام احمد میرکے علاوہ تاج محی الدین ،محمد انور بٹ ،محمد امین بٹ ،گلزار احمد ،فاروق اندرابی ،سریندر سنگھ چنی اور دیگر لیڈران نے شرکت کی ۔غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی ،بھاجپا نے اقتدار کی خاطر عوامی جذبات واحساسات پر سمجھوتہ کیا جسکی وجہ سے یہ اتحاد کامیاب نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کش پالیسیاں گزشتہ ساڑھے تین سال کے دورِ اقتدار کے دوران اپنائی گئیں ،جسکی وجہ سے عوام مسائل کے بھنور میں پھنس کررہ گئے جبکہ حالات سے نمٹنے کے دوران بھی غلط پالیسیاں ہی اپنا ئی گئیں ۔غلام احمد میر نے کہا کہ گندی سیاست کرنے کیلئے پی جے پی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کا اب ریاست میں مکمل خاتمہ ہوگا کیونکہ اسکی پالیسیوں سے اب ملکی اور ریاستی عوام اُکتا گئے ہیں ۔غلام احمد میر بعد ازاں سینکڑوں آنگن واڑی ورکروں وہلپرس کے ساتھ بھی ملاقی ہو ئے ۔انہوں نے گور نر این این ووہرا سے اپیل کی ہے کہ وہ آنگن واڑی ورکروں کے مسائل کی جانب ذاتی طور پر نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آنگن واڑی ورکروں وہلپرس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Comments are closed.