تحقیقات کےلئے پولیس نے ایس آئی ٹی تشکیل دی
کپوارہ (کے پی ایس):حالیہ دنوں سرحدی ضلع کپوارہ میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئے کمسن لڑکے کی جھلسی ہوئی نعش نالے سے برآمد کی گئی ۔پولیس نے معصوم لڑکے کی موت کی وجوہات جاننے کےلئے فوری طور پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔
نو سالہ عمر فاروق ملک ولد فاروق احمد ملک ساکنہ غلام جوکہ تیسری جماعت کا طالب علم تھا ،سوموار کی سہ پہر 4بجے گھر سے نکالا اور بعد ازاں پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔کمسن لاپتہ کمسن لڑکے کی پُراسرار گمشدگی پر اگلے روز مقامی لوگوں نے سڑکوں پر نکل صدائے احتجاج بھی بلند کی ۔انہوں نے لڑکے کی بازیابی کی مانگ کی تھی ۔
اطلاع کے مطابق گشی کے مقام پر نالہ میں مقامی لوگوں نے ایک نعش دیکھی ،جس کے بعد علاقے میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔اس لاپتہ طالب علم کے رشتہ دار بھی وہاں پہنچے ،جنہوں نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر گاﺅں پہنچا دی۔
کمسن لڑکے کی موت پر علاقے میں ہزاروں لوگ ایک ہی جگہ پر جمع ہوئے ،اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمسن لڑکے کی موت میں جو بھی ملوث ہے ،اُنہیں سزا دی جائے ۔ایس ایس پی کپوارہ نے کمسن لڑکے کی نعش برآمد کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت اے ایس پی کپوارہ کی قیادت میں اس معاملے کی نسبت خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ نعش کا پوسٹ مارٹم کی عکس بندی ہوگی ۔
اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر192/2018زیر دفعہ302،363آر پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن کپوارہ میں کیس بھی درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔ (کے پی ایس)
Comments are closed.