پولیس ،فوج اور نیم فوجی دستوں کا گشت تیز
سرینگر 19جولائی: متواتر عسکر ی واقعات پیش آ نے کے بعد جنوبی کشمیر کے لگ بھگ تمام اضلاع کے حساس علاقوں میں چپے چپے پر پولیس ،فوج اور نیم فوجی دستوں کا گشت تیز کردیاگیا ہے ۔سی این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر بڑھتے عسکر ی رحجان کے پیش نظر اور فورسز پر�آ ئے روز ہورہے حملوں کے بعدپولیس ودیگر سیکورٹی ایجینسیاں شش وپنج میں مبتلا ہو ئی ہیں ۔ اور سخت حفاظتی بندوبست کے تحت جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں معمول کا گشت تیز کردیاگیاہے۔ حساس مقامات پر خصوصی تربیت یافتہ اہلکار چوکسی کی حالت میں تعینات نظر آ رہے ہیں ۔ نمائندئے نے بتا یا کہ پلوامہ قصبہ میں چپے چپے پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی عمل میں لاکر تلاشی کارروائیوں اور گاڑیوں و راہگیروں کا چیکنگ کاسلسلہ تیز کردیاگیا ہے۔ اور قصبہ میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے ہر لمحہ نظر گذر کو مزید فعال بنایاگیا ہے جبکہ اس مقصد کیلئے سخت حفاظتی انتظاما ت کے تحت پولیس اور نیم فوجی دستوں نے گاڑیوں کی چیکنگ اور راہ گیروں کی پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری رکھا جاتاہے۔نمائندئے کے مطابق پولیس وفورسز نے سرینگر پلوامہ اور دیگر شاہراؤں کے علاوہ قصبہ میں داخل ہو نے والے لنک روڈ وں پر وقفے وقفے سے سکوٹر و موٹر سائیکل سواروں ، آٹو رکھشا ، نجی گاڑیوں و مسافر گاڑیوں میں سوار لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے بلکہ ان سے پوچھ تاچھ کا عمل شروع کیاجارہا ہے۔ اس موقعہ پر اسکوٹر وں اورگاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔اس کے علاوہ قصبہ کے کئی علاقوں میں خصوصی ناکے بٹھائے گئے جہاں گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران عینی شاہدین کے حوالے سے نمائندئے نے مزیدبتا یا کہ سا نبورہ ۔ للہار ، پتلی باغ ، فرستہ بل ، درنگہ بل اور چند ر ہا مہ وغیرہ ر دیگر دیہات شام ہیں میں گذ شتہ کئی ہفتوں سے شبا نہ چھا پے ڈالے جارہے ہیں۔ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والی مقامی آؓ با دی کا کہنا ہے چھاپوں نے دوران لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر انہیں ایک ہی جگہ جمع کیا جاتا ہے جس کے بعد گھر گھر تلاشی کارروائی بھی عمل میں لائی جا تی ہے۔ ادھر وادی میں مزید ممکنہ عسکری حملوں کی خفیہ ایجنسیوں کی وارننگ کے پیش نظر ٹنل کے آر پار حفاظتی بندوبست مزید سخت کرتے ہوئے حفاظتی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس کے تحت سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس قصبوں میں سیکورٹی کو چوکس کردیا گیااور جگہ جگہ پر پولیس اور نیم فوجی ٹکڑیوں کا گشت بڑھا دیا گیا جبکہ اہم سرکاری اور موصیلاتی تنصیبات اور اس کے گرد و نواح کے علاقہ جات میں بھی فورسز اورپولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔ تاکہ اس طرح کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کی غرض سے شہر سرینگر میں تمام خفیہ کیمروں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور کیمروں کی عکس بندی کی نگرانی کرنیو الے عملے کو24گھنٹے تک الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بیشترعلاقوں میں اضافی پولیس اور سی آرپی ایف اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر خصوصی تربیت یافتہ اہلکار چوکسی کی حالت میں تعینات ہیں۔ سول سیکرٹریٹ ، فلائی اوور ، پولیس ہیڈ کوارٹرا ور دوسری پولیس عمارات اور شہر سرینگر کے تمام پولیس تھانوں کے اردگرد بھی حفاظتی سخت انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور بینکروں کے اردگرد بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔
Comments are closed.