لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے لداخ میں فوج جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر، 30 ستمبر فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں مختلف آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ موصوف جی او سی جو 27…

حکومت ایپکس باڈی لہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ معاملات پر بات چیت کیلئے تیار

سرینگر، 29ستمبر 2025/ حکومت ہمیشہ لداخ کے معاملات پر ایپکس باڈی لہہ (اے بی ایل) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار رہی ہے۔ ہم ایچ پی سی برائے لداخ یا کسی بھی ایسے پلیٹ فارم کے ذریعے اے بی ایل اور کے ڈی اے…

ڈاکٹر شوکت شفا کو صدمہ عظیم ،والد محترم انتقال کر گئے

ڈاکٹر شوکت حسین تیلی ( شوکت شفا) ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ اطفال گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے والدمحترم عبد الاحد تیلی ساکنہ شر پور فرصل اس دنیائے فانی سے انتقال کر کے خالق حقیقی سے جا ملے ( انا للہ وانا اللہ راجعون ) ۔ مرحوم کے…

آئی جی کشمیر نے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سخت نگرانی کی ہدایت

سری نگر،29ستمبر کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک اہم سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور جرائم کے انسداد کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس کنٹرول روم کشمیر کے کانفرنس…

وادی کشمیر میں تانبے کے برتنوں کا رواج برقرار، شادی بیاہ اور گھریلو استعمال میں پہلی پسند

سری نگر،29ستمبر وادی کشمیر کی صدیوں پر محیط شاندار تہذیب و ثقافت میں جن چیزوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے ان میں سے تانبے کے مختلف النوع برتن خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔اگرچہ بدلتے زمانے کے ساتھ اسٹیل اور جدید کچن ویئر نے مارکیٹ میں اپنی…

لہیہ میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ، انٹرنیٹ بدستور معطل، ایل جی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

لہیہ،29ستمبر لہیہ شہر میں گزشتہ ہفتے ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد حالات مسلسل کشیدہ ہیں اور پیر کو مسلسل چھٹے دن بھی کرفیو نافذ رہا۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو حساس علاقوں میں بڑے پیمانے…

سرینگر سڑک حادثے میں جموں کی خاتون جاں بحق

سری نگر، 29 ستمبر وادی کشمیر کے طول و عرض میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔ سری نگر کے صنعت نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک 55…

لداخ: لیفٹیننٹ گورنر نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی

سری نگر، 29 ستمبر مرکزکے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے پیر کو لداخ کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ واضح رہے کہ لداخ کے ضلع لیہہ میں 24 ستمبر کو ریاستی درجے…

جموں وکشمیر میں 5 سے 7 اکتوبر تک برف و باراں کا امکان

سری نگر، 28 ستمبر خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نےجموں و کشمیر میں 5 سے 7 اکتوبر تک میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں کے کچھ مقامات پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے کسانوں سے کہا…

کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر دو در انداز ہلاک

سری نگر، 28 ستمبر سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر دو در اندازوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس پار مسلح…