حکومت ایپکس باڈی لہہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ معاملات پر بات چیت کیلئے تیار
سرینگر، 29ستمبر 2025/
حکومت ہمیشہ لداخ کے معاملات پر ایپکس باڈی لہہ (اے بی ایل) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار رہی ہے۔ ہم ایچ پی سی برائے لداخ یا کسی بھی ایسے پلیٹ فارم کے ذریعے اے بی ایل اور کے ڈی اے کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کرتے رہیں گے۔
ایپکس باڈی لہہ(اے بی ایل) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے ساتھ لداخ پر ہائی پاورڈ کمیٹی (ایچ پی سی) کے ذریعے قائم ڈائیلاگ میکنزم نے لداخ کے درج فہرست قبائل کے ریزرویشن میں اضافہ، ایل اے ایچ ڈی سی میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور مقامی زبانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی صورت میں اب تک مثبت نتائج برآمد کیے ہیں۔
مرکز کے زیر انتظام لداخ میں 1800 سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ مسلسل بات چیت مستقبل قریب میں مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔
Comments are closed.