امرناتھ یاترا : سونہ مرگ میں پولیس کی بڑی موک ڈرل، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا جامع جائزہ

رپورٹ : ریاض بٹ

سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی ہنگامی حالات اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے گاندربل پولیس نے نلگرتھ، سونہ مرگ میں ایک جامع مشترکہ فرضی مشق (موک ڈرل) کا انعقاد کیا۔

اس مشق کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، فوری ردعمل، وسائل کی دستیابی اور آپریشنل تیاریوں کا عملی جائزہ لینا تھا۔ موک ڈرل میں پولیس اسٹیشن سونہ مرگ، اسپیشل آپریشنز گروپ گاندربل، فوج، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، محکمہ صحت اور یاترا سے وابستہ دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

فرضی مشق کے دوران ایک ایسی ہنگامی صورتحال کو عملی طور پر پیش کیا گیا جس سے نمٹنے کیلئے متعدد اداروں کے مربوط اور فوری ردعمل کی ضرورت تھی۔ مشق کے دوران مختلف اداروں کے درمیان مواصلاتی نظام، باہمی رابطہ کاری، وسائل کی فوری فراہمی و تعیناتی، ریسکیو اور انخلائ کے طریقہ کار، زخمیوں و متاثرین کی طبی نگہداشت، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی حالات میں طے شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

موک ڈرل کے ذریعے اس بات کو بھی پرکھا گیا کہ کسی ناگہانی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے کس حد تک مو¿ثر انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو انجام دے سکتے ہیں۔ اس دوران ہنگامی ردعمل کے مختلف پہلوو¿ں کی نشاندہی کرتے ہوئے ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ ترین معیار کی تیاری کو یقینی بنانے کے عزم پر پوری طرح کاربند ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے