دفعہ 370 کی منسوخی :جموں و کشمیر اور لداخ کے سفر میں فیصلہ کن نئے باب کا آغاز / وزیر اعظم مودی

دفعہ 370 کی منسوخی کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے پ±رعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی کہ ہر شہری کو بڑے خواب دیکھنے، انہیں حاصل کرنے اور وِکسِت بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی گئی ہے، جبکہ تعلیم، صحت، کاروبار، صنعت کاری اور کھیل جیسے شعبوں میں لوگوں کے لیے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور سماج کے ان طبقات کو بھی بااختیار بنایا گیا ہے جو کئی دہائیوں تک اپنے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رہے۔

مودی کے مطابق بھارتی آئین کے مکمل اطلاق کے نتیجے میں ایسے طبقات کو ان کے حقوق اور مواقع حاصل ہوئے ہیں۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ سات سال قبل 5 اگست کو دفعہ 370 اور 35(A)تاریخ کا حصہ بن گئے، جس سے جموں و کشمیر اور لداخ کے سفر میں ایک فیصلہ کن نئے باب کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ہر شہری کو آگے بڑھنے اور ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے