جموں کے پونچھ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی ایک خفیہ کمین گاہ کا سراغ لگا کر وہاں سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔
حکام کے مطابق یہ کمین گاہ ایک غار کے اندر قائم کی گئی تھی اور اسے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ تحصیل کے دور افتادہ علاقے بھوری والا ڈھوک میں بے نقاب کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اور راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی تلاشی مہم کے دوران بدھ کی صبح مذکورہ کمین گاہ کا پتہ چلا۔ کارروائی کے دوران اے کے اسالٹ رائفل کے دو میگزین، 117 راو¿نڈ گولیاں اور 9 ایم ایم پستول کے 17 راو¿نڈ برآمد کیے گئے۔ برآمد شدہ مواد کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔