سالانہ امرناتھ یاترا معطل، جموں و کشمیر میں سیکورٹی سخت

دفعہ 370 کی منسوخی کی ساتویں برسی کے موقع پر جموں و کشمیر میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کیے جانے کے درمیان بدھ کے روز جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سالانہ امرناتھ یاترا معطل کر دی گئی۔

حکام کی جانب سے یاترا معطل کرنے کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر آج جموں بیس کیمپ سے یاتریوں کے کسی نئے قافلے کو روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں واقع پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں واقع بالتل کے جڑواں بیس کیمپوں کی جانب جانے والے یاتریوں کی روانگی روک دی گئی۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے