جموں کے اکھنور سیکٹر میں ڈیوٹی کے دوران سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے نتیجے میں فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز کھور کے فارورڈ جوگوان علاقے میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی کی سروس رائفل اچانک چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق فوجی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ملٹری ہسپتال اکھنور منتقل کیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت اہل خانہ کے حوالہ کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں معاملات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔