امرناتھ یاترا : 1056یاتری پر مشتمل سال رواں کا سب سے چھوٹا قافلہ جموں سے وادی وارد

سالانہ امرناتھ یاترا شد و مد سے جاری ہے جس دوران سوموار کی علی الصبح 26واں قافلہ 1,056 یاتریوں پر مشتمل سخت اور کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کے درمیان جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر میں واقع امرناتھ گھپا کی جانب روانہ ہوا۔

حکام کے مطابق یاتریوں کا قافلہ 46 گاڑیوں میں بالتل کیلئے روانہ ہوا۔ اس دستے میں 832 مرد، 205 خواتین، دو بچے، 15 سادھو اور دو سادھویاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جموں سے روانہ ہونے والے یاتریوں کی تعداد 1.40 لاکھ پہنچ گئی ہے جبکہ سوموار کے قافلے کی روانگی کے ساتھ ہی جموں بیس کیمپ سے سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد 1.40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق سوموار کو روانہ ہونے والا دستہ اس سال جموں بیس کیمپ سے روانہ ہونے والا اب تک کا سب سے چھوٹا جتھا ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے