مرن چوک پلوامہ میں نامعلوم افراد نے گرینیڈ داغا جو پھٹنے سے رہ گیا
بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکو ناکارہ بنایا گیا ، علاقے میں سنسنی
سرینگر/19 مئی وزیر اعظم ہند کے دورہ کشمیر پر مکمل ہڑتال کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب جنگجوؤں نے دن دھاڑے گرنیڈ داغا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ اس ضمن میں سی این آئی نمائندے نے پلوامہ سے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قصبہ میں سنیچروار کو اس وقت افراتفری پھیل گئی جب گرینیڈ حملے کہ خبر علاقے میں پھیل گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے نامعلوم سمت سے مرن چوک میں کھڑی فورسز گاڑی کو نشانہ بنا نے کیلئے کے غرض سے ہتھ گولہ داغا ۔تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ حملے کی خبر پھیلتے ہی علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں اتھل پتھل مچ گئی۔اسی دوران پولیس اور فورسز کی مزید کمک وہاں نمودار ہوئی اورگرد و نواح کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا جس نے گرینیڈ کو ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں نے فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اسکو ناکارہ بنایا ۔
Comments are closed.