جنگ بند ی کے دوسرے دن خونین معرکہ

ویلگام ہندوارہ کے مضافاتی جنگل میں3عدم شناخت شدہ جنگجوازجان

سرینگر/ 18 ؍مئی ؍کے این این / مرکزی سرکارکی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے محض دوسرے روز شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ویلگام علاقہ کے مضافاتی برنجل نامی جنگل میں موجود جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان جمعہ کو بعد دوپہر جھڑپ شروع ہوئی ۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ 15آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے سرحدپار سے یہاں داخل ہوئے جنگجوؤں کے ایک گروپ کا پتہ لگایا اور شاہ نگرجاٹ گلی کے نزدیک جنگجوؤں کا فوج سے سامنا ہوا۔ذرائع کے مطابق جنگجوؤں نے فوج کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا اور فوجی اہلکاروں نے جلد جوابی کاروائی عمل میں لائی۔ طرفین کے درمیان شدید گولی باری کے تبادلے میں تین جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جن کے بارے میں فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ دراندازی کرکے اِ س پار داخل ہوئے تھے تاہم پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابھی اس جھڑپ اور اس دوران ہونیوالی ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق جنگل میں جمعہ کوشام دیرگئے تک فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا۔تاہم ابھی تک مارے گئے جنگجوؤں کی نعشوں کوبرآمدنہیں کیاگیاتھا۔

Comments are closed.