جنوبی کشمیر میں محکمہ ایکسائز کی خصوصی کارروائی
75کنال سے زائد آراضی پر کاشت کی گئی خشخا ش مکمل طور تباہ
سرینگر/14مئی/ محکمہ ایکسائز نے جنوبی کشمیر میں خشخاش کی کاشت کو تباہ کرنے کی مہم شروع کرتے ہوئے کئی علاقوں میں 75کنال سے زائد زمین پر کاشت کو مکمل طور تباہ کر دیا ۔سی این آئی کو نمائندے امان ملک نے اس ضمن میں اننت ناگ سے اطلاع دی ہے کہ محکمہ ایکسائز نے ڈپٹی ایکسائز اکرم اللہ کی ہدایت پر ایک ٹیم نے جنوبی کشمیر میں خشخاش کی کاشت کو تباہ کرنے کیلئے کارروائی شروع کی ہے جس دوران ایکسائز افیسر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے جنوبی ضلع کولگام ، اننت ناگ ،پلوامہ اور شوپیان کے کئی علاقوں میں کاشت کی جا رہی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق ایکسائز ٹیم نے بجبہاڑہ کے سرگفوارہ کے علاقے میں قریب 75کنال زمین پر کاشت کی گئی فصل کو تباہ کیا ۔ادھر نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایکسائز افیسرکا کہنا تھا کہ محکمہ نے خشخاش کی کاشت کیلئے مہم شروع کر دی ہے اور جس علاقے میں اس قسم کی کاشت پائی جائے گئے اسکو تباہ کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر ان کے ساتھ پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران بھی شامل تھے ۔
Comments are closed.