مذکرات خطے کی سلامتی اور امن کیلئے ضروری ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کا حامی /مسعودخان
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے صورتحال بگڑرہی ہے
سرینگر/14مئی/ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کے باعث وادی میں صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے جب کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کے باعث وادی میں صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، کشمیر کے عوام کی پرامن جدوجہد اور حق خودارادیت کی کوشش کو کچلنے کے لیے بھارت ہر قسم کا ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے تاہم کشمیر حق خودارادیت لے کر رہیں گے اور بھارتی افواج بہیمانہ کوشش میں ناکام رہیں گی۔ ان کاکہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے فواج کو حریت رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم دیا، ہندوستانی حکومت کا کشمیر میں کشمیری قیادت سے بھی کوئی رابطہ نہیں جب کہ ہندوستان نے مذاکرات کے عمل کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔صدرکا کہنا تھا کہ برطانوی لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے لیے بہت فعال ہے، ہماری تجویز ہے کہ برطانیہ سے پارلیمانی وفود کشمیر جائیں اور صورتحال کا جائزہ لیں جب کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی کوشش کریں۔
Comments are closed.