بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی وجہ سے گلاس کی فصل پوری طرح تباہ
باغ مالکان مزید نقصان سے بچنے کیلئے دوا پاشی کے شیڈول کو اپنائیں
سرینگر /12مئی / وادی کشمیر میں امسا ل غیر یقینی موسمی صورتحال اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے وادی کشمیر کے میوہ باغات کو نقصانات سے دو چار ہونا پڑا ہے جس میں خاص طور پر سیب اور گلاس کے باغات قابل ذکر ہے ۔ادھر ہارٹی کلچر کے ماہرین نے باغ مالکان کو سیبوں کی فصل کو مزید نقصانات سے بچانے کے لئے باغوں کی دوا پاشی کے شیڈول کو اپنانے کی تا کید کرتے ہوئے باغ مالکان کو صلاح دی ہے کہ وہ باغوں کی دوا پاشی کے سلسلے میں کوئی پہلوتی نہ کریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں غیر یقنی موسمی صورتحال اور بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے جہاں فصلوں کو نقصان پہنچ گیا ہے وہیں محکمہ باغبانی کے ماہرین نے اس بات کی بھی پیشن گوئی کی ہے کہ ماہ مئی میں بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے سیبوں کی فصل تیار ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ایگریکلچر ماہرین نے اس بات کے بھی خدشات ظاہر کئے ہیں کہ سبزیوں کی تیاری میں بھی تا خیر ہوگی ۔ ماہرین کے مطابق مئی کے مہینے میں موسم ناسازگار رہنے کی وجہ سے فنگس اور سکیب جیسے بیماریوں کے نمودار ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہوئے ہیں ۔ باغ مالکان نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں موسم ناسازگار رہنے اور بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی وجہ سے گلاس کی فصل پوری طرح تباہ ہو چکی ہے ۔ ادھر ملیاروں نے کہا کہ فی الوقت وادی میں سبزیوں کی فصل کو ذبردست نقصان پہنچا ہے میں ۔ دریں اثنا اس حوالے جب سی ا ین آئی کے نمائندے نے جب ہارٹی کلچر پی ماہرین سے اس بارے میں وضاحت جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ وادی میں فی الوقت کسی بھی جگہ سے سکیب یا فنگس پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف اس حوالے سے سرگرم ہے اور وہ ہر جگہ اس حوالے سے سروے کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی باغ مالکان کو دوا پاشی کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں تاکہ باغ مالکان کن کی اقتصادتی صورتحال میں بہتری اور سدھار پیدا ہو۔
Comments are closed.