ماہ رمضان کے پیش نظر عوام کو تمام بنیادی سہولیت میسر رکھیں جائیں/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر /12مئی /: صدرِ نیشنل کانفرنس و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کے تینوں خطوں کی انتظامیہ سے پُر زور اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے پیش نظر لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے اقدامات کریں۔ اُنہوں نے بجلی ، پینے کی پانی ، صحت وصفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس ، معیاری چاول، آٹا ، کھانڈ دستیاب رکھنے پر زور دیا۔ سی این آئی کے مطابق ڈاکٹر فاروق نے تاجروں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام کو مناسب اور معقول داموں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے محکمہ بجلی سے خصوصی طور اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان کے پیش نظر صارفین کو بجلی سپلائی کی بحالی میں اور معقولیت لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو خصوصاً سحری ، افطار اور تراویح کے اوقات میں باقاعدگی کے ساتھ بجلی سپلائی مہیا رکھی جائیں۔ اُنہوں نے سرکار سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ دریں اثناء پارٹی سینئر نائب صدر صوبہ و سابق ایم ایل اے حضرت بل حاجی محمد سعید آخون نے بھی ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران لوگوں کو تمام بنیادی ضروریات اور لازمی خدمات ہر سطح پر دستیاب رکھے جائیں۔

Comments are closed.