پاکستان سنجیدگی دکھائے ورنہ کسی بھی جواب سے گریز نہیں کیا جائے گا /مرکزی وزیر دفا ع

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نا قابل قبول

سرینگر/11مئی / لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کو قابل برداشت قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے معاملے پر دلی میں ایک تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نرملا ستیا رامن کاکہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے اور پاکستانی فوج کی بلا جواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے واضح کردیا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بیشتر گولیاں بستی کی طرف جس سے وہاں رہنے والے لوگ بھی بار بار اس سے متاثر ہوتے ہیں مگر اب پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ،تمام چلینجوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھارتی فوج تیار ہیں اور فوج کو یہ اختیارات دئے گئے کہ وہ مناسب طریقے پر پاکستانی جارحیت کا دندان شکن جواب دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسیایہ ملکوں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آنے نہیں دیگے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

Comments are closed.