شہریوں اور جنگجوئوں کی ہلاکت ، شوپیان اور پلوامہ میں چوتھے روز بھی ہڑتال
بجبہاڑہ اور پنجگام میں پتھرائو کے بعد بانہال بارہمولہ ریل سروس پھر معطل رہی
سرینگر/10 مئی/سی این آئی شہریوںاور جنگجو ئوںکی ہلاکت کے خلاف ضلع شوپیان اور پلوامہ میں مسلسل چو تھے روز بھی مکمل ہڑتال کے بیچ حالات میں بہتری آنے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر میںہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہوئی ۔ اسی دوران کئی مقامات پر مرمت کے پیش نظر بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس جمعرات کو معطل رہی ۔ سی این آئی کے مطابق شہری ہلاکتوں اور گزشتہ دنوں جھڑپ میں مقامی حزب جنگجو ئوںکے جاں بحق ہونے کے بعد ضلع پلوامہ اور شوپیان میں جمعرات کو مسلسل چوتھے روز بھی معمول کی زندگی مفلو ج رہی ۔ ضلع پلوامہ اور شوپیان کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی روز بھی ہڑتال رہی۔ دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ تاہم صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں سست رفتار والی ٹو جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں۔ ادھر جاں بحق جنگجوئوں اور نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس منعقد ہوئی اور وہاں لوگوں کا اژدھام رہا ۔ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاء نے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پْرامن طور منتشر ہوا ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ریل خدمات جمعرات کو معطل کردی گئیں۔ ریلوئے حکام کے مطابق اونتی پورہ کے پنجگام علاقے میں گزشتہ روز توڑ پھوڑ اور سنگبازی کے واقعہ کے بعد ریلوئے سروس کو احتیاطی طور معطل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے اور ریلوئے لائن کو قابل آمد رفت بنانے کے بعد ہی ریل سروس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا ۔
Comments are closed.