‘کشمیری نو جوانوں کو آرمی چیف کی دھمکی،’کبھی نہیں ملے گی آزادی،ہم سے لڑ نہیں پاؤگے
دلی: کشمیری نوجوانوں کے ہتھیار اٹھانے کے بڑھتے واقعات پر آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اظہار تشویش کیا ہے۔انہوں نے کہا ،”نو جوانوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ فوج سے نہیں لڑ سکتے اور انہیں آزادی کبھی نہیں ملے گی۔انڈین ایکسپریس کو دئے انٹرویو میں جنرل راوت نے کہا ، "میں کشمیری نو جوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آزادی ممکن نہیں ہے۔یہ نہیں ملے گی،اسے بے وجہ مت کھینچئے۔آپ ہتھیار کیوں اٹھا رہے ہیں؟ ہم ان سے ہمیشہ لڑیں گے جو آزادی مانگ رہے ہیں اور الگ ہوناچاہتے ہیں۔یہ کبھی نہیں ہوگا”۔
آرمی چیف نے کہا ،کہ وہ ان نوجوانوں کو لیکر تشویش میں ہیں،جو راستہ بھٹک گئے ہیں اور ‘آزادی لینے کیلئے ہتھیار اٹھا رہے ہیں۔راوت نے کہا کہ انہیں انکاؤنٹرس میں مارے جا رہے ملیٹنٹوں کی تعداد سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا، ‘میرے لئے یہ اعدادو شمار معنی نہیں رکھتے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ عمل چلتا رہے گا۔ عسکریت پسند تنظیموں سے لوگ مسلسل جڑ رہے ہیں۔میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ سب بیکار ہے۔انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔آپ فوج سے نہیں لڑ سکتے”۔ News18.com
Comments are closed.