خوشگوار موسم کے بیچ سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری
تاریخی مغل روڑ پر دو دنوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی گئی
سرینگر/09مئی / موسم میں خوشگوار تبدیلی کے باوجود بھی سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل جاری ہے جس کے تحت بدھ کو گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ اسی دوران تاریخی مغل روڑ پر دو دونوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال کی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق موسم بہار اور خوشگوار موسمی صورتحال کے باوجود بھی تین سو کلو میٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بنا کسی خلل کے جاری رہی ۔جس کے تحت گاڑیوں کو سرینگرسے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ٹریفک حکام کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرف ٹریفک کی نقل و حمل بدھ کو بھی جاری رہی اور سینکڑوں گاڑیاں سرینگر سے جموں وارد ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ صرف سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی اور مخالف سمت سے کسی بھی مسافر یا مال بردار گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسم سرما میں بھاری بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں شاہراہ کی حالت خستہ ہونے کے بعد شاہراہ پر صرف یک طرف ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے جس کے ساتھ ہی ایک دن گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جبکہ ایک دن جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ تاریخی مغل شاہراہ پر دو دونوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کی گئی ، ٹریفک کے ایک سنیئر افسر کی مطابق شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بند کی گئی جس کے بعد دو نوں تک ٹریفک کی نقل وحمل کے بعد بدھ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو بارہ بحال ہوئی ۔
Comments are closed.