جموں میں ہیرون کی بھاری مقدار ضبط

پولیس نے دو اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی

سرینگر/09مئی / جموں میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہیرون ضبط کرکے دو اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کے کلکہ علاقے میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا جس دوران انہوں نے تلاشی کارروائی کے دوران مذکورہ اسمگلر سے 30گرام ہیرون بر آمد کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ اسمگلر کی گرفتاری موقعہ پر ہی عمل میں لائی گئی جبکہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ اسی دوران پولیس ذرائع کے مطابق ایک اور چھاپہ مار کاروائی کے دوران پولیس نے تریکوٹہ نگر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک اسمگلر سے 60گرام ہیرون ضبط کرکے اسمگلر کی گرفتاری موقعہ پر ہی عمل میں لائی جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔

Comments are closed.