کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
لوگوں میں خو ف و ہراس ،تاہم کوئی جانی نیا مالی نقصان نہیں
سرینگر/09مئی / وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں بدھ کی بعد دوپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 6.3ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام علاقوں میں بدھ کی دوپہر قریب 4بجے اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھرو ں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ منٹوں تک محسوس کئے گئے جس دوران لوگوں نے خالق کائنات سے رجوع کیا اور ان کی زبانوں پر سے قرآنی آیتیں جاری تھی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر 6.3ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ہند کش پہاڑی بتائی جاتی ہے۔ادھر انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے سے کی بھی جگہ کئی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہر اس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگوں عمارتوں اور گھروں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے ۔
Comments are closed.