راجوری میں پسیاں گر آنے کے نتیجے میں دوشیزہ زمین کے نیچے زندہ دفن
پھسلن کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی گئی
سرینگر 08مئی/ جموں کے راجوری علاقے میں موسلادار بارشوں کے نتیجے میں پسیاں گر آنے سے ایک دوشیزہ زمین کے نیچے زندہ دب گئی ۔ اسی دوران تاریخی مغل شاہراہ پر پھسلن کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہواہے کہ جموں کے راجوری علاقے میں منگل کو اس وقت کہرام مچ گیا جب موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں پساں گر آئی جس دوران ایک دوشیزہ کی موت واقع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نورین بیگم پہاڑی کے نزدیک کام میں مصروف تھی جس دوران پسیاں گر آنے سے وہ زمین کے نیچے زندہ دب گئے ۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے پولیس کے ہمراہ دوشیز ہ کو نکلنے کر اسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔ اسی دوران پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر اس کا پوسٹ مارٹم کرایا جس کے بعد آخری رسومات کیلئے دوشیزہ کو لواحقین کیلئے سپرد کیا ۔ اسی دوران تاریخی مغل شاہراہ پر منگل کو اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی جب تازہ بارشوں کے نتیجے میں سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پھسلن پیدا ہونے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت معطل کی گئی جس کے بعد کسی بھی گاڑی کو آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے بعد گاڑیوں کی آمد رفت دوبارہ بحال کی جائیگی ۔
سفید ے درختوں سے گر نے والی روئی ، شہر سرینگر سمیت شمال و جنوب میں لوگوں کھانسی اورنزلہ جیسی بیماروں میں مبتلا
دیہی علاقوں میں ہر طرف سفید ہی سفید نظر آرہا ہے ، عوام میں شدید غم و غصہ ، انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ
Comments are closed.