بارہ مولہ پولیس نے 4عسکریت پسندوں اور اُن کے سات بالائی ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا /پولیس ترجمان
گرفتار جنگجو تین نوجوانوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں
سرینگر؍08؍مئی؍ بارہ مولہ پولیس نے درنگہ بل ، اولڈ ٹاون بارہ مولہ اور سوپور میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 4جنگجوؤں اور اُن کے سات بالائی ورکروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔ کے پی اس کے مطابق 46آر آر 53بٹالین سی آر پی ایف ،52آر آر اور ایس او جی بارہ مولہ نے درنگہ بل ، اولڈ ٹاون بارہ مولہ اور سوپور میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو طشت از بام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ چار جنگجوؤں اور اُن کے سات بالائی ورکروں کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار جنگجو خانپورہ بارہ مولہ میں تین عام شہریوں کوگولیوں سے بوندھ کر رکھ دینے کے واقعے میں براہ راست ملوث ہیں۔پولیس ذرائع نے گرفتاری جنگجوؤں کی شناخت ناصر احمد موچی ، بلال احمد نجار ، اعجاز احمد گوجری اور ندیم کالیا عرف استاد کے بطور کی ہے جبکہ سات بالائی ورکروں کی شناخت اویس رشید بٹ ، اوزیر احمد بٹ ، امین بٹ ، مزمل بشیر ، شریف بشیر اور نعیم عبداﷲ کے بطور کی ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے پسٹل بھی برآمد کیا گیا جبکہ آلٹو کار کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30اپریل کو بارہ مولہ میں تین نوجوانوں کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دیا گیا جس کے نتیجے میں تینوں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4مئی کو درنگہ بل بارہ مولہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2اے کے رائفلوں کو براامد کیا گیا ۔
Comments are closed.