پاکستان تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے تاہم بھارت کو دہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرنا ہوگا /ملیحہ لودھی

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کے نقطہ نظرسے کوئی اچھا اشارہ نہیں

سرینگر 08مئی: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے تاہم بھارت کو دہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرنا ہوگا ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان ہندستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے لیکن بھارت نے یہ ‘اشارہ’ دیا ہے کہ اس کی دلچسپی صرف دہشت گردی کے بارے میں بات کرنے کی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کے نقطہ نظرسے کوئی اچھا اشارہ نہیں ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ اورسفیر ملیحہ لودھی نے کہا، ‘پاکستان نے بار بھارت سے جامع اور وسیع امن عمل بحال کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن وہ اب تک اس پر راضی نہیں ہوا ہے اور اس نے صرف دہشت گردی کے مسئلے پر بات کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے، جو سفارتی پیش رفت کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں ہے۔ ‘ایک پروگرام میں طالب علموں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ علاقائی استحکام پر پاکستان کے کردار کے بارے میں بول رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو حل کرنے کا خواہش مند ہے تہام بھارت کو ہٹ دھرمی کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات کے میز پر آنا چاہے ۔

Comments are closed.