حکومت سنگبازوں کے خلاف سخت موقف اختیار کریں / اویناش رائے کھنہ

سیزن کو تباہ کرنے کیلئے سیاحوں پر پتھراو کیا گیا

سرینگر؍08؍مئی؍ ؍ پتھراو کی وجہ سے سیاح کی موت واقع ہونے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدر نے کہاکہ خشت باری سے وادی کشمیر کو اقتصادی طورپر نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پتھراو کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا ناگزیر بن گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق بھارتیہ جنتاپارتی کے نائب صدر ’’اویناش رائے کھنہ ‘‘ نے پتھراو کے دوران سیاح کی موت واقع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو پتھراو بازوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سیاح کی موت واقع ہونے سے وادی کشمیر کی اقتصادی صورتحال کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ بند سازش کے تحت سیاحوں پر پتھراو کیا گیا تاکہ وادی کشمیر کو اقتصادی طورپر بدحال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت سے وابستہ افراد سیزن کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے اور سیول سیکریٹریٹ کے دفاتر کھلنے کے دن ہی اس طرح کا واقع رونما ہونا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا ملک اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاح وادی کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیر تفریح پر آتے ہیں تاہم جب سیاح پر ہی حملہ ہو تو ایسی صورتحال میں لوگ کیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کاکہ ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن ، شکارا والا ، بس ، ٹور آپریٹرس کو اس سے نقصان ہپنچطا ہے۔ بی جے پی کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ اب امر ناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے حکومت کو سنگبازوں کے خلاف سخت موقف اپنانا چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے نہ صرف اقتصادی نقصان سے دوچار ہوناپڑتا ہے بلکہ امن و امان کو بھی دھچکا لگ جاتا ہے۔

Comments are closed.