جنوبی کشمیر اور سرینگر میں انٹرنیٹ خدمات مسلسل معطل ،ریل سروس دوسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی
صارفین اور مسافروں کو زبردست مشکلات ،انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ
سرینگر /07مئی/ سرینگر اور شوپیان میں جنگجوئوں اور عام شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے بعد انتظامیہ نے مسلسل دوسرے روز سوموار کو جہاں بارہمولہ سے بانہال تک ریل سروس کو معطل کر دی گئی وہیں سرینگر اور جنوبی کشمیر میں مسلسل انٹرنیٹ خدمات بند رہنے سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان اور سرینگر میں جھڑپوں کے دوران 8جنگجوئوں اور چھ عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے بعد ریلوئے حکام نے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بارہمولہ کو بانہال سے جوڑنے والے ریل سروس بھی بطور احتیاط بند کر دی۔ریلوئے کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے حکم نامہ ملنے اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس کو سوموار کے روز دوسرے روز بھی معطل کر دیا گیا ۔اسی دوران جھڑپ میں جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی شہر سرینگر اور جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی جو سوموار کو بھی مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments are closed.