سوموار کو بھی شہر سرینگر میں امتناعی احکامات نافذ رہیں گے

شمالی اور جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں سخت بندشیں عائد رہیں گی /سرکاری ذرائع

سرینگر؍06؍مئی؍ ؍ پُر تناو صورتحال کے پیش نظر سوموار 7مئی کو شہرسرینگرکے مخصوص علاقوں جنوبی اور شمالی کشمیر میں بندشیں جاری رہیں گی۔ پانچ عسکریت پسند اور عام شہریوں کی ہلاکت کو لیکر جاری عوامی ناراضگی اورمزاحمتی لیڈران کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کااندیشہ ملحوظ نظررکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سرینگرنے شہرمیں 8پولیس تھانوں رعناواری ،نوہٹہ ،مہاراج گنج،خانیار،صفاکدل اورمائسمہ کے تحت آنے والے علاقوں میں اتوار کوبھی دفعہ144نافذرکھنے کاحکم صادرکردیا،اوراس طرح سے مسلسل دوسرے روزبھی شہر سری نگرکے ان علاقوں میں بندشیں عائدرہیں گی اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پرپابندی عائدرہے گی۔جے کے این ایس کو معلوم ہواکہ سوموار کوبھی شہرمیں6پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں امن وقانون کی صورتحال کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس اورفورسزکے اضافی دستے حساس علاقوں ومقامات پرتعینات رہیں گے۔ادھر جنوبی اور شمالی کشمیر میں بھی ہلاکتوں کے خلاف جاری احتجاجی لہر کے پیش نظر سوموار کو بھی کرفیو جیسی بندشیں جاری رہیں گی اور اس دوران لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی جبکہ ضلع پلوامہ اور کپواڑہ اور کولگام کے تینوں قصبوں میں بھی امن وقانون کی صورتحال کوکنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس اورفورسزکے اضافی دستے حساس علاقوں ومقامات پرتعینات رہیں گے۔

Comments are closed.