کشمیر یونیورسٹی میں تعینات پروفیسر پُر اسرار طورپر لاپتہ ، یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرئے

معاملہ پولیس سربراہ کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے ، طالب علم اس سلسلے میں حکام کے ساتھ تعاون کریں /وائس چانسلر

سرینگر؍05؍مئی؍ ؍ کشمیر یونیورسٹی میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر پُر اسرار طور پر لاپتہ ۔ طلاب نے یونیورسٹی احاطے میں احتجاجی مظاہرئے کئے اور پروفیسر کو فوری طورپر باز یاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے معاملہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ اُٹھایا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سنیچر کے روز کشمیر یونیورسٹی میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زیر تعلیم طلاب نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیع بٹ ولد عبدالرحمن بٹ ساکنہ گاندربل کی پُر اسرار گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ مظاہرین کے مطابق پچھلے دو دنوں سے اسسٹنٹ پروفیسر لاپتہ ہے تاہم حکام کی جانب سے پروفیسر کو باز یاب کرنے کے سلسلے میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جار ہی ہے۔ طالب علموں کے مطابق پروفیسر کے والدین نے اس سلسلے میں یونیورسٹی پروکٹر کے پاس گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی ہے۔ کشمیر یونیورسٹی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر نے اس سلسلے میں پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید کو بھی آگا ہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے طالب علموں سے بھی بات چیت کی ہے اور انہیں یقین دلایا کہ پروفیسر کو باز یاب کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس کے ساتھ اس ضمن میں رابطے میں ہیں جبکہ زیر تعلیم طلاب یونیورسٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں

Comments are closed.