محکمہ بجلی کی ایک اور لاپرواہی کیجول ملازم بجلی
کرنٹ لگنے سے شدید زخمی گاندربل میں پیش آیا واقع
سرینگر03؍مئی؍ یو پی آئی ؍؍ گاندربل میں محکمہ بجلی میں عارضی بنیادی پر کام کر رہے ایک ملازم بجلی تار چھونے سے جھلس گیا۔جس کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔یو پی آئی کے مطابق آج گاندربل کے گنڈ علاقیمیں محکمہ بجلی کی ایک اور لا پرواہی دیکھنے کو ملی جب ایک کیجول ملازم اپنی ڈیوٹی کے دوران بجلی تار کی مرمت کرنے کے دوران تار میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے جھلس گیا۔ذرائع کے مطابق آج دن کے تین بجے کے قریب گنڈ علاقے میں بجلی سروس لائین کی مرمت مطلوب تھی جس کے ل? مزکورہ ملازم نے رسیوینگ اسٹیشن گگنگیر کو فون پر مطلع کیا کہ گنڈ علاقے کی بجلی سپلاء بند کی جا? تاہم رسیوینگ اسٹیشن پر تعینات ملازموں نے اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتے ہو? بجلی سپلاء بند نہیں کی جس کے نتیجے میں جب فاروق احمد ٹھکری نامی عارضی ملازم جب سروس لائین کی مرمت کرنے لگا تو تار میں موجود بجلی کرنٹ کی وجہ سے وہ جھلس گیااور وہ شدید زخمی ہو گیا اگرچہ اس کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو مذید علاج و معالجہ کے ل? صورہ مڈیکل انسچوٹ منتقل کیا گیا۔Aeeکنگن نثار احمد نے وقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملازم کا علاج سکیمیز میں چل رہا ہے تاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔
Comments are closed.